مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ایران، لبنان کی مزاحمتی تحریک اور فلسطینی مزاحمت کے خلاف دہرائے جانے والے اور مداخلت پر مبنی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایسے بیانات کے دھوکے میں نہیں آئے گا۔
بقائی نے مزید کہا کہ ہمارے خطے میں حقیقی اور پائیدار امن اس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک امریکہ کی فوجی مداخلت اور جارحانہ پالیسیاں جاری رہیں، اور اس کا حمایت یافتہ قابض اتحادی مکمل استثنا کے ساتھ خطے پر نہ ختم ہونے والی جنگیں مسلط کرتا رہے، نیز نسل کشی اور دیگر سنگین جرائم کا ارتکاب جاری رکھے۔
آپ کا تبصرہ